ایک اہم پیغام   اس بدلتے اور بے ترتیب موسم میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، خاص کر بچوں اور بزرگوں کا۔ نزلہ اور ذکام جیسی موسمی بیماریوں کا علاج پلوسہ یا بیری کے شہد سے کریں، شہد میں صرف دو لیموں کاعرق ملا کر ایک ایک چائے کا چمچہ صبح، دوپہر شام اور رات کو لیا جاسکتا ہے۔ یہ نا صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ کرے گا بلکہ آپ کو دیگر امراض سے بھی بچاؤ میں مدد کرے گا۔ ہمارے پاس ہر قسم کے پلوسہ، بیری، جنگلات اور نیم کے شہد دستیاب ہیں، نیچے دئیے گئے (اشتہار پر) نمبرز پر کال کرکے آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ شکریہ

 


  مسنون تاریخوں کی افادیت اور حکمت خدا کی شان اور اسکی حکمت انسان پر کتنی مہربان ہے۔ انسان کے خون اور اس کے باقی اخلاط کا چاند کے ساتھ گہرا تعلق ہے جوں جوں چاند کی روشنی بڑھتی جاتی ہے۔ انسان کا خون اور اس کے اغلاط جوش مارتے ہیں اور ابھرتے ہیں اسی لئے ہماری شریعت میں چاند کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کےحجامہ کو بہت نافع قرار دیا ہے۔ ان تاریخوں میں خون صفراء، سوداء بلغم اور دیگر اخلاط جوش میں ہوتے ہیں تب حجامہ کا مبارک عمل خون اور دیگر اخلاط میں سے بیماریوں کو چھانٹ کر نکال دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کے پاس انسانی فطرت کے حوالے سے مکمل ہم آہنگ مسنون علاج موجود ہے جو کہ حجامہ کی صورت میں آج ہمارے پاس موجود ہے اور مسلمانوں کی تاریخ اور مہینہ بھی قمری ہے... اور قمری مہینے کی تاریخوں کا انسان کے جسم اور خون کے اتار چڑھاؤ سے گہرا تعلق ہے۔ حجامہ وسوسہ اور وہم دونوں روحانی امراض کا بہترین علاج کرتا ہے اس کے علاوہ الحمد للہ فالج سے لے کر کینسر‘ تک کے مریضوں کو اللہ تعالی نے حجامہ سے شفاء بخشی ہے۔

فیصلہ آپ کا ہے




اپنے بچوّں کو بلا وجہ جھڑک  کر انھیں اپنا دشمن نہیں بنائیے۔ اگر آپ اپنے  بچوں کومعاشرے کا معزز انسان بنانا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ بچپن سے ہی ویسا برتاؤ کیجئیےجیسا آپ انھیں دیکھنا چاہتے ہیں۔اپنے بہترین آئیڈیاز کو ان کے ساتھ شئیرز کیجئیے انھیں تجارت اور سائینس دونوں کے رہنما اصول  سمجھانے کے بجائے  ان کی نفسیات سمجھتے ہوئے انھیں گائیڈ کیجئیے۔ اپنے دینی معاملات کی ادائیگی میں اپنے بچوں کو اپنے ساتھ رکھئیے اور کوشش کیجئے کہ اپنی حیثیت کے مطابق  ضرورت مند کو اس کی ضرورت اپنے بچوں کے ہاتھ سے پوری کروائیے  ۔ بچہ قدرت کی طرف سے  سب سے پہلے نقل کرنا سیکھتا ہے  اسلئے وہ وہی کرتا ہے جو وہ دیکھتا ہے۔یاد رکھئیے بچے کی سیکھنے کی عمر اس کے تین سال سے ہی شروع ہوجاتی ہے۔ اپنے تمام مصروف ترین اوقات میں سے بچوں کا ایک وقت مقرر کیجئیے اور ان سے ان کے دن کی سرگرمیوں کا احوال سرسری طور پر پوچھئیے۔ ایک دن ناغے سے کسی بھی مضمون پر انھیں لکھنے کا کہئیے  اور انکی حوصلہ افزائی کیجئیے۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے بچوں کو قوم کا معمار بناتے ہیں یا اسکے برعکس۔ فیصلہ آپ کا ہے۔ 

Reactions

Post a Comment

0 Comments

BMI Calculator

BMI Calculator