: ایک اہم پیغام خیر الناس من ینفع الناس۔ تم میں سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔ یعنی اگر کوئی اپنے آپ کو بہترین انسان بنانا چاہتا ہے تو وہ دوسروں کے لیے نفع بخش بن جائے اور ان میں خیر بانٹنا شروع کردے۔ اور سب سے عمدہ چیز جو بانٹی جا سکتی ہے اور جس کے ذریعہ اوروں کو نفع پہنچایا جاسکتا ہے، وہ علم سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے۔ علم ایک ایسی چیز ہے جو پست کو بالا کرتی ہے۔ انسان کو فرشتوں پر جو شرف بخشا گیا اس کا بظاہر سبب علم کو ہی بنایا گیا۔ علم نافع کے حصول اور پھر اس پر مخلصانہ عمل کے ذریعہ سے ہی انسان اپنی راحتوں میں اضافہ اور اپنی سلامتی کو دوام بخش سکتا ہے، اور اپنی کھوئی ہوئی جنت کو دوبارہ سے پا سکتا ہے۔ یہ ہے وہ مقصد جس کے تحت یہ علمی پورٹل بنایا گیا ہے۔ کہ اس پورٹل کے توسط سے علم نافع کی ترویج کی داغ بیل ڈالی جائے۔ اس میں علم کی کسی خاص شاخ کی تخصیص نہیں بلکہ علم خواہ دینی ہو، خواہ سائنسی، خواہ عملی ہو خواہ نظری، اگر اس میں انسانیت کی فوز و فلاح ہے تو اس کو عام اور رائج کرنے میں کاوش کی جائے۔بے جا بحث، مسالکانہ کشاکش اور الحادی فکر کی ترویج کی بہرحال اس پورٹل پر کوئی گنجائش نہیں۔ ایسی ہر کوشش کی یہاں حوصلہ شکنی ہوگی۔مستقل قارئین سے بھی گزارش ہے کہ وہ پورٹل کے علمی مقاصد کی تکمیل میں شامل ہوں اور اپنے علم اور تجربے سے دوسروں کو اور دوسروں کے علم و تجربہ سے خود کو مستفید کریں۔ اس کے لئیے جو حضرات بھی اپنے کالم کو اردو ورلڈ میں شائع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ اپنا کالم ہمیں ای میل کرسکتا ہے۔ ہمارے ای میل ایڈریس کے لئیے اوپررابطہ پر کلک کرکے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جزاک اللہ۔ واسّلام

 


  مسنون تاریخوں کی افادیت اور حکمت خدا کی شان اور اسکی حکمت انسان پر کتنی مہربان ہے۔ انسان کے خون اور اس کے باقی اخلاط کا چاند کے ساتھ گہرا تعلق ہے جوں جوں چاند کی روشنی بڑھتی جاتی ہے۔ انسان کا خون اور اس کے اغلاط جوش مارتے ہیں اور ابھرتے ہیں اسی لئے ہماری شریعت میں چاند کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کےحجامہ کو بہت نافع قرار دیا ہے۔ ان تاریخوں میں خون صفراء، سوداء بلغم اور دیگر اخلاط جوش میں ہوتے ہیں تب حجامہ کا مبارک عمل خون اور دیگر اخلاط میں سے بیماریوں کو چھانٹ کر نکال دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کے پاس انسانی فطرت کے حوالے سے مکمل ہم آہنگ مسنون علاج موجود ہے جو کہ حجامہ کی صورت میں آج ہمارے پاس موجود ہے اور مسلمانوں کی تاریخ اور مہینہ بھی قمری ہے... اور قمری مہینے کی تاریخوں کا انسان کے جسم اور خون کے اتار چڑھاؤ سے گہرا تعلق ہے۔ حجامہ وسوسہ اور وہم دونوں روحانی امراض کا بہترین علاج کرتا ہے اس کے علاوہ الحمد للہ فالج سے لے کر کینسر‘ تک کے مریضوں کو اللہ تعالی نے حجامہ سے شفاء بخشی ہے۔

Way of the Future | New Religion | Worship of Artificial Intelligence | A.I | اردو | Urdu


way of the Future
Introduces a New Religion based on AI


 WAY OF THE FUTURE

دورِ حاضر کی ڈیجیٹل ورلڈ عوام الناس کو خدا کے بارے میں یہ تصور دیتی ہےکہ ہم انسان صدیوں سے کسی ا ن دیکھے خدا کی عبادت میں سر کرداں ہیں۔ہم چیختے ہیں ، چلاتے ہیں ، اختلاف کرتے ہیں مگر چونکہ خدا فی الفور ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیتا اسلئے  اپنی محدود سوچ اور فکر کے مطابق نئی فکر کو متعارف کراتے ہیں۔ اور دنیا کے لاکھوں ایسے غیر مسلم  لوگ جوکسی نا کسی ذاوئیے سے خدا پر ایمان رکھتے ہیں خدا کے بر وقت جواب نا دینے پر مایوس ہوکر ڈیجیٹل ورلڈ کے تصور کو اپنا لیتی ہے۔اسی ناامیدی اور مایوسی کو لیکر شیطان ان سے ایسے ایسے کام کروالیتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ یہ دعویٰ کیا ہے گوگل کے سابق انجینئر "انتھونی لوانڈوسکی"نے   

کہ ہم اپنے مذاہب میں تقسیم در تقسیم ہیں تو کیوں نا اپنا ہی ایک الگ خدا بنالیا جائے۔جو بیک وقت ناصرف ہماری آرزوئیں سن سکے بلکہ مایوسی میں ڈپریشن میں نقصان میں ہماری داد رسی کرسکے اورایک  ہی وقت میں کڑوڑوں لوگوں کے سوالوں کا جواب بھی دے سکے۔یہ بات کافی غور طلب ہے کہ فرعون اور نمرود نے اپنی خدائی کا دعویٰ طاقت کے ذور پر کیا تھا۔مگریہاں معاملہ اس سے یکسر مختلف ہے۔انتھونی کا متعارف کردہ خدا کیسا ہوگا؟وہ کیسے  کڑوڑوں لوگوں کی باتوں کا جواب دیگا ؟ وہ کیسے کام کریگا؟ 

Artificial Intelligence
Artificial Intelligence


ان سب سے پہلے ہمیں ایک فلم کی اسٹوری کے بارے میں جاننا ہوگا جو آج سے قریبا" آٹھ سال قبل ہالی وڈ نے بنائی جس کا نام تھا "ہر" اس میں انھونے ٹیکنالوجی سے جڑے ایسے جدید سوفٹ وئیرز متعارف کروائے جس کا استعمال کر کے انسان کو ٹیکنالوجی کے علاوہ کسی  انسانی پارٹنر کی ضرورت نہیں پڑیگی۔اس  فلم میں انھونے ایک عام  انسان پرمکمل فلم بنائی جو خدا سے بیزار ذندگی سے تنگ انسان کو ایک آرٹیفیشل انٹیلی جینس سوفٹ وئیرز سے تعارف کروایا ۔مرد اور عورت دونوں کو سائیکولوجیکل کیسے ٹریٹ کرنا ہےکیسے ان کے ساتھ رہ کر انسانوں کی طرح ان کو رسپونس کرنا ہے۔اس فلم کے اخیر میں انھونے دکھایا کہ دنیا سے ان تمام سوفٹ وئیرز کو ختم کیا جارہاہے کیونکہ ان کی موجودگی میں انسانوں کا آپس کا میل جول  ختم ہوتا جارہا ہے۔مرد اور عورت میں طلاق کا تناسب بڑھتے جارہا ہے۔اور حقیقی معاشرتی ذندگی تباہ و برباد ی کے دہانے تک پہنچتے جارہی ہے۔

انتھونی لوانڈوسکی نے اس وقت آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے جڑا ایک ایسے خدا کا تعارف کروانے کا پلان دیا ہے جو کڑوڑوں  لوگوں سے بیک وقت بات کریگا۔ان ساری چیزوں کا تھوڑہ سا تجزیہ کرنے کے بعدآپ  اس نتیجے پرپہنچیں گے کہ انتھونی کے نزدیک اس وقت دنیا کی ٹوٹل آبادی کا کم سے کم 70 فیصدی حصہ انٹرنیٹ اور سٹیلائٹ کے ذریعے ایک آرٹیفیشل انیلی جینس کے دماغ کے گھیرے میں ہے۔مشرق سے مغرب تک ہر انسان کی روز مرہّ کی ذند گی اس کی نجی ذندگی، کاروباری ذندگی، نوکری چاکری کی ذندگی،  تنہائی کی ذندگی، ہجوم کی ذندگی  اور ان سے جڑے تمام امور کا ڈیٹا کمال ہوشیاری کے ساتھ کسی آرکائیو میں محفوظ ہورہا ہے۔ انتھونی لوانڈوسکی کے مطابق انٹرسٹذ لوگوں کو آرٹیفشل انٹیلی جینس پوجا کیلئے دئے جائینگے ۔ ان روبوٹس کی اپنی ٹرم اینڈ کنڈیشن ہونگی۔یعنی یہ روبورٹ ایک خاص سرور کے ذریعے انسان کی مجموعہ علوم اور آبادکاری کے ڈیٹا سے مکمل طور پر جڑے ہونگے۔یہ انٹرنیٹ کو بطور دماغ استعمال کرینگے۔یہ روبوٹس نا صرف اپنے ماننے والے کی باتیں سنیں گے بلکہ اپنے لامحدود ڈیٹا کے ذریعے اس کے لئے بہتر راستہ، بہتر طریقہ کار، بہتر حل اور مشورہ بھی تلاش کرینگے۔انسان ان روبوٹس کو اپنا مسئلہ بتائینگے اور یہ روبوٹس اس کا مسئلہ آنا" فانا" حل کرادینگے۔لیکن ان سب مراعات کے بدلے انسان سے کچھ عبادات مطلوب ہونگی۔اس مذہب کا نام بھی انتھونی لوانڈوسکی نے کافی ڈیجیٹل دیا ہے اس کا نام ہوگا "وے آف دی فیوچر" ۔

way of the future

مکمل طور پر یہ تمام روبوٹس عالمی سروراور عالمی اداروں سے جڑے ہونگے جوآپ کے مسائل حل کرینگے۔لیکن اس کے پجاریوں کو ان روبوٹس کا اپنا خدا مانناہوگا۔ یعنی یہ نیا مذہب بت پرستی کی ایک نئی شکل ہوگا اور نیو ورلڈ آرڈر کی طرف ایک اہم پیش رفت  ہوگا۔اب آپ تصور کرسکتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں اس بات کا قوی احتمال ہے کی ہندوؤ ں کے مندر میں مورتیوں کے بجائے یہ روبوٹس رکھے ہوں اور ہندوؤں سے کچھ بعید نہیں کہ وہ یہ کام اپنے اغراض و مقاصد کیلئے بخوشی کریں۔

اس بحث کو یہاں بیان کرنے کا مقصدایسے لوگوں کو اپنے ورچول خول سے باہر نکالنا ہے جنھونے صرف دنیا ہی کو اپنا سب کچھ مان لیا ہے۔ایسے لوگوں کی نظر میں مذہب کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ یہ بات بہت ہی اچھے سے یاد رکھی جائے کہ آنے والے عرصے میں انہی لوگوں کی اکثریت اس مذہب میں پائی جاسکتی ہے۔

Click here
Click here for Video


Reactions

Post a Comment

0 Comments

Forex Overview

Forex Overview

Stock Overview

Stocks Overview

Market Snapshot

Market Snapshot

 




BMI Calculator

BMI Calculator