مغرب کے ایک بہت بڑے
صوفی مفکر فیثا غورث نے کہا تھا کہ
"اعداد کائنات کی چابیاں ہیں" اور الفاظ اعداد کے ساتھ نتھی ہیں۔
اسی طرح مشہور طبیعات دان نیکولا ٹیسلا کہتا ہے کہ:
"اگر آپ کو صرف تین اعداد 3 ، 6 اور
9 کی عظمت کا پتہ چل جاتا ہے ، تو آپ کے پاس کائنات کو اپنی مرضی سے چلانے کی طاقت
ہوگی۔اس سائنسدان کا مخصوص اعداد کو لیکر کیا مطلب تھا؟
علم الحروف اور علم
الاعداد کے مطابق انسانوں کے نام پر ان کی
شخصیت کا گہرا اثر پڑتا ہے۔اور ان پر
معاشرے کے پڑنے والے اثرات مسلسل رہتے
ہیں۔ اسلئے مسلمانوں کو تاکید کی جاتی ہے
کہ وہ اپنے بچوں کے معنیٰ کے اعتبار سے خوبصورت نام رکھیں یعنی ایسے نام رکھے جائیں جس معنی اچھے نکلتے
ہوں ۔
اسمِ
اعظم
اسم اعظم دراصل اللہ کے
ناموں میں پوشیدہ ہے۔ اسم اعظم آپ کی زندگی کو
یکسر بدل کر اس میں رنگ بھر سکتا ہے۔
ہر مسلمان اپنے نام کے اسم اعظم کی تلاش میں
ہے لیکن لوگوں کو اسم اعظم کی تلاش میں مشکلات کا سامنا بہرحال رہتا ہے۔ اس پوسٹ میں میں اسم اعظم کو
نکالنے کیلئے فارمولے کا اشتراک بھی کر رہا ہوں بلکہ کیلکولیٹر بھی شئیر کرا رہا
ہوں تاکہ وہ لوگ جو خود سے حساب کتاب نہیں
کر سکتے ہیں وہ اس آلے کا استعمال کرکے بآسانی اپنے نام کا اسمِ اعظم نکال سکتے
ہیں۔
اسمِ
اعظم کیلکولیٹر
اس کیلکولیٹر میں آپ کے نام کے اسم اعظم کو تلاش
کرنے کا ایک فارمولا تیار کیا ہے جس میں
حروف کی چاروں تاثیرات جیسے آتشی،
آبی، خاکی اور بادی کو ملحوظِ خاص رکھا گیاہے۔ یہ کیلکولیٹر بہت کارآمد ہے اور بہت سے
لوگ اس کیلکولیٹر کو استعمال کرکے ناصرف اپنا
اسم اعظم تلاش کررہے ہیں بلکہ بھرپور فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ آپ اس پروگرام کو استعمال
کرکے اپنے نام کا اسم اعظم آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں۔ اللہ کے اس نام کو جانیں جو آپ
کے نام کے ساتھ گونجتا ہے اور اسے روزانہ اپنی دعاؤں میں پڑھیں۔
![]() |
ilm-ul-adad Calculator |
اسمِ
اعظم نکالنے کا دستی طریقہ
قرآن کے علم کے مطابق
اسم اعظم میں اللہ کا عظیم نام ہے اسلئے اسے اپنے نکالے ہوئے اسمِ اعظم میں سب سے
پہلے رکھنا ہے۔ بہت سے لوگ اسم اعظم کے فائدے جانتے ہیں اگر آپ کو اپنا اسم اعظم نہیں پتا تو یہ مضمون آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہونے
والا ہے۔ اس مضمون میں آپ اپنے ذاتی اسم اعظم کو تلاش کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
اپنے نام سے اسمِ اعظم نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ابجدی حروف سے اپنے نام کے اعداد نکالے جائیں۔ اس کی حسابیات کیلئے "حروفِ ابجد" کا گوشوارہ آپ کے سامنے ہونا چاہئیے جس میں ہر لفظ کی اپنی ایک ویلیو دی گئی ہے۔ جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے۔
مثال کے طور پر کسی
کا نام ناصر علی ہے اور وہ اپنے نام کے اعداد جاننا چاہتا ہے تو اس کے لئے سب سے
پہلے "ناصر علی" کے تمام الفاظ کو اوپر دئیے گئے گوشوارے کے مطابق
نکالنے ہونگے۔
ناصر علی کو یوں بھی
لکھا جاسکتا ہے،
ن+ا+ص+ر+ع+ل+ی
50+1+90+200+70+30+10
(ہر رنگ کے حروف کو اسی رنگ کے اعداد کے ساتھ نمایاں کیا
گیا ہے)
ان سب کا حاصل 451 نکلا ۔
اب اللہ تبارک
وتعالیٰ کے 99 ناموں میں سے دیکھئیے کہ حاصل عدد 451 کس نام پر آرہا ہےیا کونسا
نمبر آپ کے نکالے ہوئے اعداد کے قریب ہے یا کتنے ناموں کو ملا کر 451 کا اسم بن رہا ہے۔ اس حوالے سے
میں نے عوام الناّس کی آسانی کیلئے ایک گوشوارہ مرتب کیا ہے جس میں اللہ پاک کے
سارے نام ان کی اعداد کے ساتھ ذیل میں پیش
کئے ہیں ۔ جیسا کہ نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔
نکالے ہوئے ان ناموں
کو معنیٰ کے اعتبار سے صبح اور شام کے ازکار میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہت
بہتر ہوگا اگر اذکار کا ورد کرنے سے پہلے
اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیا جائے تاکہ ذکر کی تاثیر
جمالی یا معتدل رہے ۔
دو ناموں کو ایک ساتھ
بھی پڑھا جاسکتا ہے مگر یاد رکھا جائے کہ
جتنی بار بھی پڑھا جائے اس کی گنتی کے اعداد آپ کے نام کےا عداد کےبرابر ہونا
چاہیئے۔
مثال
نکالے ہوئے اسمِ اعظم
سے پہلے اللہ کا ذکر اولّ رکھیں گے۔جیسے اوپر دی گئی مثال کے مطابق ناصر علی کے
اعداد 451 نکلے تھے۔ گوشوارے کے مطابق
اللہ کے کسی بھی نام کے اعداد 451
نہیں بن رہے تو اس طرح ہم دو یا تین نام
ایسے نکال لینگے جس کا مجموعہ 451 کے برابر ہوجائے۔
اس کیس میں اگر ہم
"مھیمن ، قھار" ان دو ناموں کو نکالتے ہیں تو حاصل جمع 451 تکلتا ہے۔ تو
ناصر علی جب بھی اس اسمِ اعظم کا ورد کریگا تو "اللہ " کے نام کو
ملاکرذکر کریگا یعنی
"یا اللہ یا
مھیمن یا قھار"ایک ساتھ پڑھیگا
اپنے ناموں کی تاثیر
کو جانئیے اور اسمِ اعظم کا استعمال کرکے اپنی بے رونق ذندگیوں میں نور کی بہاروں کو پیدا کیجئیے۔ ذیل
میں کیلکولیٹر شئیر کرادیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کر کے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اپنی
دعاؤں میں اس حقیر کو اپنے اساتذہ اکرام کیساتھ یاد رکھئے گا۔
مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے آپ اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنے سوال کا جواب
بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
جزاک اللہ
Copyright (c) 2025 URDU WORLD All Right Reserved
0 Comments