اپ ورک پر
عموما" یہ سوال سامنے آتا ہے کہ میں نے فائیور اور اپ ورک پر ایک پروفائل بنایا ہوا ہے،
لیکن اب تقریباً چار ہفتے ہو چکے ہیں۔ مجھے کوئی کام نہیں ملا۔اس ضمن میں کچھ تجاویز
ہوں تو براہِ کرم پیش کیجئیے گا؟
میں نے 100 سے زیادہ اپ
ورک پروفائلز کا تجزیہ کیا اور دیکھا کہ 5 عام غلطیاں ہیں جو زیادہ تر فری لانسرز کرتے
ہیں۔ آپ انھیں نوٹ فرما لیجئیے اور آگے اپنے اپ ورک پر خواہشمند دوستوں کو شئیر
بھی کیجئیے، وہ یہ ہیں:
1۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا
پروفائل سو فیصد مکمل ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے
کہ کہاں سے آغاز کرنا ہے، تو آپ کا اپ ورک ہوم پیج آپ کی مدد کرے گا۔ صفحہ کے دائیں
جانب، آپ کو ایک فیصد اور رہنمائی نظر آئے گی کہ آپ کے پروفائل میں کیا شامل کرنا ہے
یا کن چیزوں کو شامل ہونا چاہئیے۔
2۔ سب سے اہم چیز جسے آپ
نظر انداز کر رہے ہیں وہ آپ کی پروفائل تصویر ہے۔ یہ پہلا تاثر ہے جو کلائنٹ کو آپ
سے ملتا ہے۔
3۔ اگلی چیز جس پر آپ کو
کام کرنے کی ضرورت ہے، وہ عنوان اور تفصیل ہے۔ آپ کا عنوان واضح اور صرف ایک تخصص کے
بارے میں ہونا چاہیے۔کیونکہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اپ ورک پر کام کرنے والے ایسے
حضرات جو ہر فن مولا بننے کی کوشش کرتے
ہیں اصل میں کلائینٹ کی طرف سے مزید کام
سے محروم رہتے ہیں۔
4۔ تفصیل آخری نقطہ تک صاف طور پر ہونی چاہیے۔ طویل تعارفی پیراگراف سے گریز کریں ۔ صرف اپنے تجربے کے بارے میں بات کریں اور سیدھے نقطے کی بات کیجئیے کس طرح سے آپ کلائنٹس کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لکھتے وقت گرامر کی کوئی غلطی نہیں ہو۔ اپ ورک پروفائلز کا جائزہ لینے کے دوران، میں نے محسوس کیا کہ بہت سے فری لانسرز واقعی ایک طویل تعارف پیراگراف لکھتے ہیں یا ان میں حوصلہ افزا اقتباسات شامل کر رہے ہوتے ہیں۔ کچھ کے پاس کافی مختلف عنوان بھی ہوتا ہے جو تفصیل سے میل نہیں کھاتا۔ آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کے بارے میں مختص رہیں یہ ساری چیزیں دراصل آپ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کلائنٹس کے سامنے اس کی نمائندگی کیسے کرتے ہیں۔
5۔ اس بات کو یقینی بنائیں
کہ آپ کے پاس دلکش تصاویر کے ساتھ ایک اچھا پورٹ فولیو بھی ہے۔ آپ کا پورٹ فولیو کلائنٹس
کے لیے اہم ہے کیونکہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کا سابقہ تجربہ ان کے پروجیکٹ جیسا
ہے۔
6۔ آپ کو جس چیز کے بارے
میں محتاط رہنا چاہئے وہ ہے ہنر کا سیکشن۔ اپنی پروفائل کی ترتیبات پر جائیں اور یقینی
بنائیں کہ آپ کا زمرہ جات کا سیکشن آپ کے پروفائل کے عنوان اور تفصیل سے متعلق ہے
یا نہیں ۔ کلائنٹ آپ کو ان مہارتوں کے مطابق ڈھونڈیں گے جن کا آپ نے اپنے پروفائل میں
ذکر کیا ہے۔ اور آپ کے کئی کام مکمل کرنے کے بعد، وہ آپ کو کلائنٹس کی مہارت کے مطابق
تلاش کریں گے۔
یوٹیوب پر فری لانسر کے حوالے سے آپ کو بے تحاشہ اچھی لرننگ ویڈیوز مل سکتی ہیں۔ اگر آپ واقعی میں کام کو کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو مشورہ دونگا کہ اپنا وقت ضائع کئیے بغیر ان ویڈیوز سے استفادہ حاصل کریں۔
Why can't freelancers get response on upwork || Upwork || Freelance || urdu world || Private work || Entrepreneur
Copyright (c) 2025 URDU WORLD All Right Reserved
0 Comments